
کراچی: کراچی میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب پیش آیا۔ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی جس سے وہاں موجود افراد اس کے ملبے تلے پھنس گئے۔ ریسکیو کی گاڑیاں دیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔
امدادی ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ دیگر 12 زخمی ہیں جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے