کراچی : ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر میاں نصیر حیات مگوں نے کہاہیکہ فیڈریشن جرنلسٹس اور اکیڈمیا ملکر ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ کے کام کو سائینٹفک بنیادوں پر اگے بڑھائے گی
تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر میاں نصیر حیات مگوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن جرنلسٹس اور اکیڈمیا ملکر ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ کے کام کو سائینٹفک بنیادوں پر اگے بڑھائے گی۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو فیڈریشن ہاؤس میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی تقریب کا اہتمام ایف پی سی سی ائی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اوردستور گروپ اف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار خان نے کیا تھا۔ تقریب کے موقع پر فیڈریشن کے صدر میاں نصیر حیات مگوں نے کراچی پریس کلب کے خازن وحید راجپر کو دو لاکھ روپے کا چیک اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔ تقریب میں سابق صدر کے سی سی آئی امجد رفیع، حنیف لاکھانی ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر انجینئر ایم اے جبار، افتخار وہرہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق سیکرٹری و صدر اور دستور گروپ کے ڈپٹی چیئرمین محمد عارف خان ،ڈپٹی چیئرمین ناصر محمود، ممبر کے پی سی خلیل ناصرجامعہ کراچی کی ڈاکٹر عصمت آرا، قائم مقام ڈین اینڈ چیئرپرسن علما یونیورسٹی ڈاکٹر یاسمین سلطانہ وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر عرفان عزیز نے تقریب میں شرکت کی۔شرکاء نے ہائر ایجوکیشن میں فیڈریشن کے کردار پر روشنی ڈالی اور اپنی قیمتی آراء و تجاویز سے فیڈریشن کو اگاہ کیا۔ ڈیٹی کنوینر ڈاکٹر عبدالجبار خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور
اس بات کا اعادہ کیا کہ فیڈریشن جرنلسٹس اور اکیڈمیا کے ساتھ ملکر ہائر ایجوکیشن کے پروگرام آگے بڑھائے گی ۔۔۔۔ !!
کراچی 🙁 نمائندہ خصوصی: جاوید صدیقی)