کراچی(اسٹاف رپورٹ) چئیرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹاؤن میونسپل کمشنر غلام فرید کے ہمراہ یوسی 2 ، KDA سوسائٹی میں جاری روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ہمارا مقصد کورنگی ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بنانا ہے ، عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے جس میں ہم مصروف عمل ہیں ۔ نعیم شیخ
اہل سوسائٹی نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کمشنر غلام فرید ، فوکل پرسن یوسی 2 عرفان غنی ، مسکین لالا ، قاری ایثار ، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی ، ٹاؤن کونسلر نازیہ ناز اور ٹی ایم سی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موجود تھے ۔
کراچی(اسٹاف رپورٹ) چئیرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹاؤن میونسپل کمشنر غلام فرید
