کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا بارش ہوتے ہی نکاسی آب کی صورتحال

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا بارش ہوتے ہی نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنر غلام فرید ، اسسٹنٹ کمشنر عمران الحق ، وائس چیئرمین یوسی 8 عمر فاروق ، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چیئر مین کورنگی ٹا ؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی کے کچھ علاقوں میں بارش کا پانی موجود ہے تاہم وہاں عملہ اور منتخب نمائندے خود بھی موجود ہیں ، البتہ زیادہ تر علاقے ایسے ہیں جہاں پر بارش کے دوران ہی نکاسی آب کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا اور وہاں شاہراہیں مکمل طور پر پانی سے صاف ہیں بارش کی پیش نظر چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کورنگی ٹاؤن میں ایمرجنسی نفاز کرکے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں جبکہ برسات کے دوران شہر میں معمولات زندگی بحال رکھنے کے لئے مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری تعینات کر دی ہے ٹی ایم سی کورنگی کا عملہ ، تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور تمام ٹاؤن کونسلرز عوامی خدمت میں مصروف ہیں