اہم خبریںجہلم

کرائم پراگریس2020-10-01تا2020-10-31 کل مال مسروقہ باز یافتہ 49لاکھ 36ہزار

کرائم پراگریس2020-10-01تا2020-10-31
کل مال مسروقہ باز یافتہ 49لاکھ 36ہزار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمان میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جہلم پولیس نے2020-10-01 سے 2020-10-31 تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کیٹگری Aکے 22،کیٹگریBکے 72اور 61 عدالتی مفرورگرفتار ہوئے، ڈکیت گینگ01عدد،موٹروہیکلز گینگ01عدد، مقدمات منشیات79درج ہوئے جن میں 79ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جس سے چرس21کلوسے زائد، ہیروئن5کلو سے زائداور شراب کی 538بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مقدمات اسلحہ47درج ہوئے جن میں 47ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز35عدد، رائفلز09عدد، گن

12بور01عدد،کلاشنکوف03عدد اور267روندز برآمد کیے۔ قمار بازی کا 01مقدمہ درج ہوا جن میں 7ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی

رقم20ہزار650روپے،6عددموبائلز،موٹر سائیکل01عدد اور آلات قمار بازی ڈولی دانہ برآمد کیے۔پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے01مقدمہ درج ہوا جس میں 01ملزم کو پابند سلاسل کروایا جس سے40 پتنگیں اور 2عدد ڈوریں برآمد کیں۔ سرقہ وہیکلز کے کل15مقدمات درج ہوئے جن میں 04ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے4عدد موٹرسائیکل (مالیت

تقریباً3لاکھ10ہزارروپے) برآمد کیں۔ماہ اکتوبر 2020ء میں 49لاکھ 36ہزار روپے کی مالیت کا مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 3635چالان کیے گئے جن کو 14لاکھ76ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا جبکہ2ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اسی طرح 5ڈرائیونگ لائسنس اور 1روٹ پرمنٹ کو معطل کیا گیا۔ جبکہ اغواء برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح58فیصد رہی۔ اسی طرح پولیس افسران و ملازمین کے100سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You