اسلام آباد: ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دہشتگردوں کے معاملے پر کاونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 4 سال بعد ریڈ بک تیار کرلی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جلد جاری کیا جائے گا۔۔ کتاب میں دہشتگردوں سے متعلق معلومات کو یکجا کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے اس مرتبہ ریڈ بک میں مذید اضافہ کیا ہے۔ قوم پرست جماعت کے دہشتگردوں کے نام بھی ریڈ بک میں شامل کئے گئے ہیں۔
بی ایل اے، بے آر اے، ایس آر اے سمیت دیگر تنظیموں کے نام جبکہ ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور ہیڈ منی والے دہشتگردوں کے نام بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل 2017 میں ریڈ بک جاری کی گئی تھی۔۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ریڈ بک تمام متعلقہ اداروں سے شئیر کی جائے گی۔