اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کارگو سامان کی ترسیل کیلئے پاک افغان سرحد ہفتے میں تین دن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد 10 اپریل سے ہفتے میں تین دن کھولی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی بنیادوں پر کھولی جا رہی ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد گارکو سامان کی ترسیل ہے۔