BBC Urdu TV

کاروباری برادری کی بڑی کامیابی فرازُ الرحمٰن کی جانب سے ایس۔ایم۔ تنویر اور یو۔بی۔جی قیادت کو مبارکباد

کاروباری برادری کی بڑی کامیابی فرازُ الرحمٰن کی جانب سے ایس۔ایم۔ تنویر اور یو۔بی۔جی قیادت کو مبارکباد

کراچی (رپورٹ :عاصم ارائیں جہلمی )
پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے بانی اور کاٹی کے سابق چیئرمین فرازُ الرحمٰن نے ایس۔ایم۔ تنویر، یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) اور ایف پی سی سی آئی (FPCCI) کی قیادت کو بجلی کے نرخ 17 سینٹ سے کم ہو کر 11.5 سینٹ ہونے پر شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، جسے انہوں نے کاروباری برادری کے لیے ایک خواب کی تعبیر قرار دیا۔
فرازُ الرحمٰن نے کہا کہ یہ کامیابی ایس۔ایم۔ تنویر اور اُن کی ٹیم کی انتھک محنت، مؤثر قیادت اور صنعتی شعبے کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے ہمیشہ کاروباری طبقے کی آواز بلند کی اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان ہی کوششوں سے جلد بجلی کے نرخ 9 سینٹ تک لانے کا ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا، جس سے پاکستان کے صنعتی شعبے کو خطے کے مقابلے میں توانائی کی لاگت پر برتری حاصل ہوگی۔
فرازُ الرحمٰن نے مزید کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف صنعتکاروں کے لیے ریلیف کا باعث ہے بلکہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور برآمدات کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل پوری قوم اور پاکستان کی معیشت کی کامیابی ہے۔

Exit mobile version