اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی
کائنات میں اب تک کا دریافت شدہ سب سے بڑا ستارہ
کائنات میں اب تک کا دریافت شدہ سب سے بڑا ستارہ
ہماری ملکی وے گیلکسی میں موجود کائنات کا اب تک دریافت کیا جانے والا سب سے بڑا ستارہ Stephenson 2-18 ہے، اس کا دوسرا نام RSGC 2-18 ہے، یہ ایک Red Supergiant ہے، جو ہمارے سورج سے 2158 گنا بڑا ستارہ ہے، یہ اتنا بڑا ہے کہ اگر یہ ہمارے سولر سسٹم میں سورج کی جگہ ہوتا تو اس کا پھیلاؤ Saturn تک ہوتا، یہ ستارہ ہم سے تقریباً 20 ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے، یہ بھی Scutum Constellation میں موجود ہے۔ اس سے پہلے اسی Constellation میں موجود ایک ستارے UY Scuti کو اب تک دریافت شدہ سب سے بڑا ستارہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا کو جو ہمارے سورج سے 1700 گنا بڑا ہے، اور اگر UY Scuti ہمارے سولر سسٹم میں سورج کی جگہ ہوتا تو اس کا پھیلاؤ Jupiter تک ہوتا۔