ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت پولیس تھانہ بولانی کاموٹر سائیکل چوروں کیخلاف گرینڈآپریشن!
موٹرسائیکل چوری کی مختلف وارداتیں ٹریس کرکے 3ملزمان کو گرفتارکر لیا،6موٹرسائیکل مالیتی8لاکھ20ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی SIمبشرنوازنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران03موٹر سائیکل چوروں کوگرفتارکرلیا۔جنکے قبضہ سے چوری شدہ6موٹر سائیکل مالیتی 8لاکھ20ہزار روپے برآمدکرلیے۔گرفتارملزمان میں 1۔وقاراللہ2۔وسیم علی اقوام جٹ سکنہ سانگ درمیانہ3۔مبشر اقبال سکنہ ٹھوٹھہ رائے بہادر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
