BBC Urdu TV

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرام کی زیر نگرانی

ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے1: زکاءاللہ عرف کالے شاہ ساکن لوہسر کو گرفتار کر کے چرس1300گرام برآمد کر لی, جبکہ دوسری کارواٸی میں وحید عباس عرف وحیدی شاہ ساکن سردار پورہ کے قبضہ سے چرس 1260گرام برآمد کر لی۔

جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸی کے دوران ملزم فیصل محمود ساکن چک پنڈی کے قبضہ سے چرس 1400 گرام برآمد کر لی.

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

Exit mobile version