اہم خبریںگجرات

ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا تھانہ جات کا سر پرائز وزٹ تھانہ صدر سرائے ،تھانہ صدر کھاریاں

ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا تھانہ جات کا سر پرائز وزٹ تھانہ صدر سرائے ،تھانہ صدر کھاریاں، خدمت مرکز کھاریاں ، تھانہ ڈنگہ کا وزٹ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے تھانہ صدر سرائے ، تھانہ صدر کھاریاں، خدمت مرکز کھاریاں ، تھانہ ڈنگہ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔دوران وزٹ تھانہ جات کے ریکارڈ ، فرنٹ ڈیسک ، حوالات ، صفائی اور افسران و ملازمین کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او گجرات نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کرکے سیکورٹی انتظامات چیک کئے اور اسٹیشنز کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ ڈی پی او گجرات نے تھانہ جات میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا ۔ ایس ایچ او ز کو تھانہ کی صفائی مزید بہتر کرنے اور ریکارڈ کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You