ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی کرسمس کی مناسبت سے کرسچن کمیونٹی کی لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائنز کی شرکت، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر، جبکہ ایس ڈی پی او سوہاوہ، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او ضلع ہذا نے بذریعہ وڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی،
کرسچن کمیونٹی کی طرف سے عمران جیمز ،معروف بھٹی ،وقاص گل،یعقوب شہزاد ،پرویز اختر ،سنیل برکت ،قندیل جیمز ،پطرس مسیح ،ارشد بابواور جبکہ یوسف ناز نے سینٹ جانز چرچ کھیوڑہ سے بذریعہ وڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی ،
میٹنگ میں کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام امور زیر بحث لائے گئے،
کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کےلئے جہلم پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، کرسچن لیڈرشپ،
کرسمس کے موقع پر جہلم پولیس کرسچن کمیونٹی کے تحفظ کےلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی، ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس اقلیتوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
