ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ کے علاقہ ہڈالہ سیداں اور تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ اسد آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوسوں کا دورہ،
سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،
ڈی پی او جہلم نے جلوسوں کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،
شرکاء کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے، ڈی پی او جہلم کا حکم
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم کی ہدایت،
جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
