ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائینز جہلم میں اینٹی رائٹ ڈرل کورس میں شامل پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا
اور ضروری ہدایات جاری کیں ، پولیس افسران نے لااینڈ آرڈر صورتحال کنٹرول کرنے ،مظاہریں و بلوائیوں کے خلاف نمٹنے کے لیے خصوصی دستے نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ، افسران اور جوانوں نے اینٹی رائٹ ڈرلز کے دوران سرکاری تنصیبات اور عوامی املاک کو نقصان سے بچانے کا مظاہرہ کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائینز میں جاری مشقوں کے خصوصی دستے کی عملی کارروائیاں دیکھیں اورضروری ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی مجمع خلاف قانون، مظاہرین اور بلوائیوں سے نمٹنے کے لیے مشقیں پولیس لائینز میں جاری ہیں، جس میں اہلکاروں نے مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں حفاظتی شیلڈ قائم کرنے، بلوائیوں کو آگے بڑھنے سے روکنے اور ٹکراؤ کی صورت میں محفوظ کارروائی، شہریوں کو موقع سے محفوظ طور پر نکالنے اور سرکاری تنصیبات اور عوامی املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی رائٹ ڈرلز کو بروئے کار لانے کا مظاہرہ کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاکہ ان مشقوں کا مقصد امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور ریاست کے اثاثہ جات اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
