
ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس تھانہ سوہاوہ نے متعدد بھکاریوں کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر پیشہ ورانہ بھکاریوں کے خلاف مہم میں پولیس تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد بھکاریوں کو حراست میں لے کرمقدمات درج کر لیے، پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سوہاوہ کی عوام نے اظہارِ اطمینان کیا اور کہا کہ سوہاوہ شہر و گردونواح میں پیشہ ورانہ بھکاریوں نے ناک میں دم کر رکھا تھا، تاہم پولیس تھانہ سوہاوہ کے اس اقدام سے کافی حد تک بازار میں بھکاریوں کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، عوام نے پولیس تھانہ سوہاوہ سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسی طرح جرائم پیشہ افراد پر قابو پاتے ہوئے عوام کی امنگوں پر پورا اترے.
سوہاوہ: مشرف کیانی