اہم خبریں

ڈی جی خان: وزیراعلیٰ کا رورل ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا اعلان

ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کا دورہ کیا اور سنٹر میں ضروری ادویات، ویکسین اور طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے رورل ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وہوا آئسولیشن وارڈ میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ وہوا ہیلتھ سنٹر کو طبی سہولتوں کے حوالے سے ماڈل ہسپتال بنائیں گے، علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج معالجہ دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے وہوا میں ریسکیو 1122 اور کالج کی زیر تعمیر عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں عثمان بزدار وہوا میں بارڈر ملٹری پولیس پوسٹ بھی گئے اور پوسٹ پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انچار ج بی ایم پی وہوا نے وزیراعلی عثمان بزدار کو بریفنگ دی۔ وزیراعلی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ممکنہ وسائل فراہم کریں گے، بارڈر ملٹری پولیس کے جوان قابل قدر اثاثہ ہیں۔

وہوا میں عوام سے اپنے خطاب میں وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھیں، کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا کو ہرائیں گے، اس سے ہار کا کوئی آپشن نہیں، یہ جنگ عوام کے تعاون سے ہر صورت جیتیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You