BBC Urdu TV

ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او ملک عمران امجد تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی

ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او ملک عمران امجد تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،اندھے قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار،آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلز برآمد

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لیا،

پولیس نے جدید تفتیشی حکمتِ عملی، تکنیکی شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور 02 عدد موٹر سائیکلز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں،

سنگین جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version