
ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ، دو اطراف سے فائرنگ
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈی آئی خان سے گزر رہے تھے جہاں زیارک انٹرچینج پر قافلے پر فائرنگ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی تاہم تمام افراد محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 23 اکتوبر 2014 کو کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر حملہ کیا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ 31 مارچ 2011 کو مولانا فضل الرحمان کا قافلہ پہنچنے سے چند منٹ پہلے خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
24 گھنٹے کے دوران ہی دوسرا دھماکا ہوا جب خود کش حملہ آور نے ان کی گاڑی کے ساتھ خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔