ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس کی قیادت ضلعی صدر ملک محمد راشد نے کی اجلاس میں ڈویژنل صدر مستقبل پاکستان پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عامر محمود قریشی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے ہر حلقہ میں مستقبل پاکستان کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے اور امیدوں کی بھرپور سپورٹ بھی کی جائے گی عامر محمود قریشی نے ملک محمد راشد کو چیئرمین کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کو کہا کہ آپ مستقبل پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر بھی ہیں اور ہمارے چیئرمین کے امیدوار بھی نامزد کیا گیا ہے اس دوران ملک محمد راشد نے چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور انشاءاللہ کامیابی حاصل کریں گے اور خواتین کی سیٹ پر بھی امیدوار ہونگی کونسلر کے امیدوار بھی ہونگے اجلاس میں سٹی صدر شیخ جنید آصف طاہر مجید سیال اور دیگر عہدے داروں نے بھی شرکت کی
