BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا محمد نذیر نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا محمد نذیر نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا

جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے عہدے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد نذیر نے کہا کہ انشاءاللہ استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کے ہر حلقہ سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور انشاءاللہ تمام امیدواروں کی لسٹ فائنل ہونے کے بعد سب اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کریں اور پارٹی ورک جاری رکھیں گے اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان جلد ہی جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے رانا محمد نذیر نے مزید کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب ہمارے منشور کا حصہ ہے اور ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب جنوبی پنجاب سے تعلق تھا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان پاکستان کی واحد شخصیت ہیں جن پر کوئی بھی کرپشن کے کیس تو دور کی بات ہے کوئی الزام بھی نہیں لگاسکتا ہے عبدالعلیم خان قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور وفاقی وزیر تجارت و نجکاری کے وزیر ہیں لیکن اپنے تمام تر اخراجات خود اپنی جیب سے کرتے ہیں اور پاکستان کی عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اجلاس میں نواب میاں عبدالرحمن بودلہ، شیخ ناصر محمود قریشی، عامر محمود قریشی، ملک محمد راشد، اور نائب صدر پنجاب محمد خان نے بھی شرکت آخر میں رانا محمد نذیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی تنظیم سازی کی ذمہ داری میں نواب میاں عبدالرحمن بودلہ اور ناصر محمود قریشی کو سونپ رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی کا قلعہ ہو گا پاکستان زندہ باد

Exit mobile version