BBC Urdu TV

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرخ چیمہ نے نواب میاں عبدالرحمن

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرخ چیمہ نے نواب میاں عبدالرحمن بودلہ ڈویژنل آرگنائزر استحکام پاکستان پارٹی ڈیرہ غازی خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ چیمہ نے کہا کہ نواب میاں عبدالرحمن بودلہ کو ڈیرہ غازی خان ضلع کے آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور سردار نور محمد خان بزدار ایڈووکیٹ کو ضلع تونسہ کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور نواب میاں عبدالرحمن بودلہ کو پی پی 288 سے امیدوار بھی نامزد کیا گیا ہے اور سردار نور محمد خان بزدار ایڈووکیٹ کو پی پی 284 سے امیدوار بھی نامزد کیا گیا ہے اس دوران نواب معبدالرحمن بودلہ نے ڈاکٹر فرخ چیمہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جلد صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کریں گے آخر میں ڈاکٹر فرخ چیمہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں شیخ ناصر محمود قریشی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ڈیرہ غازی خان میں استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم بلند کیا ہے انہوں مزید کہا کہ شیخ ناصر محمود قریشی سینئر سیاست دان بھی ہیں اور انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہیے

Exit mobile version