اہم خبریںکرائمز

ڈیرہ اسماعیل خان: 6 دہشتگردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکورٹی

ڈیرہ اسماعیل خان: 6 دہشتگردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا

ہمارے جوانوں نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے بعد دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی اور بعد ازاں متعدد خودکش حملوں کے نتیجے میں اس عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں اس دھرتی کے پانچ بہادر بیٹوں کی شہادت ہوئی شہداء میں حوالدار صابر (ضلع خیبر کا رہائشی)، نائیک خورشید (ضلع لکی مروت کا رہائشی)، سپاہی ناصر (ضلع پشاور کا رہائشی)، سپاہی راجہ (ضلع کوہاٹ کا رہائشی) اور سپاہی سجاد (ضلع ایبٹ آباد کا رہائشی) شامل ہیں۔

بعد ازاں لیفٹننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہمارے جوانوں نے مؤثر طریقے سے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی (عمر: 39 سال، رہائشی کراچی) اور کیپٹن محمد احمد بدر (عمر: 23 سال، ساکن ضلع تلہ گنگ) نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You