
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ جہلم جم خانہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر شیرازی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیوڈاکٹر وقار علی خان بھی تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹ:چوہدری ماجد حسین ڈپٹی بیورو چیف جہلم