BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں 2022-2023 کے لیے 11 نئے ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے ہیں، جن میں سیوریج، پانی، سڑکوں اور بلڈنگز کے منصوبہ جات شامل ہیں۔ پہلے سے جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے 119 منصوبوں میں سے بیشتر کو مکمل کر لیا گیا ہے، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری 38 سکیموں میں سے 25 مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری سیوریج، پانی اور ہسپتالوں کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ کوالٹی میٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، انہوں نے محکمہ بلڈنگ کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ اور ڈائیلسز یونٹ کی ری ویمپنگ کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ رہے۔

Exit mobile version