باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی طرف سے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو (RED) ریڈ کورونا ویکسینیشن مہم میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، 25اکتوبر سے12 نومبر تک جاری جاری رہنے والیRED ویکسینیشن مہم میں محکمہ صحت جہلم کی کارکردگی پہلے نمبر پر رہی,وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔ ضلع جہلم پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر رہا، جس پر حکومت پنجاب کی طرف سے مہم کی شاندار کامیابی پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کوسراہاگیا اور وزیراعلی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں شیلڈ سے نوازا، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی انکے ہمراہ تھی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
