جہلم(ملک وسیم اختر )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء کے معیار، قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ شہریوں کی شکایات پر مہنگی سبزی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کا حکم، ایک اور دکاندار کو وارننگ جاری۔ شہریوں کو رمضان سہولت بازار میں سہولت فراہم نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سہولت بازار جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سٹال پر جا کر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کی اور ان کی شکایات معلوم کی، شہریوں کی جانب سے مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے ایک دکاندار کے خلاف ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جبکہ ایک اور دکاندار کے خلاف غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے کی شکایت پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری خریداری کرتے وقت سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت ادا کریں، زائد قیمتوں کی ڈیمانڈ کرنے والے دکانداروں کی شکایت رمضان بازار میں موجود سرکاری افسران کو موقع پر کریں تاکہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء کے معیار
