BBC Urdu TV

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

جہلم(ملک وسیم اختر )ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس، اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

محمد میثم عباس نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری اور مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت دی کہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی کو بھی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version