
ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،
ایس او پیز پر پورا اتارنے والے پیٹرول پمپس کے این او سی اجرا کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت پیٹرول پمپس کی چیکنگ کرنے اور حکومتی ہدایات کے مطابق پبلک واشروم ز کی صفائی ستھرائی سمیت، پیٹرول پمپس پر لگے پودوں کو چیکنگ کرنے کی ہدایات دیں، انہوں نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو تمام تحصیلوں میں موجود پمپس کی چیکنگ کے ضروری احکمات دیے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی سر پرستی میں دی جانے والی خدمات کی فراہمی میں آسانی،شفافیت اور تیز تر فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخارشیرازی، اے سی ذوالفقار احمد، محمد وقار اور دیگر موجود تھے
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب