اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل دفتر جہلم میں ریونیو عوامی خدمت کچہری

جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل دفتر جہلم میں ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ پنجاب حکومت نے عوامی خدمت،لوگوں کی راہنمائی،آگاہی او ر خصوصا ریونیو سے متعلقہ معاملات کی بہتری کے لئے جو احکامات جاری کئے ہیں ان کا مقصد لوگوں کے عوامی مسائل کا میریٹ کی بنیاد پر فوری حل ہے ضلع میں زمینوں سے متعلقہ معاملات اور دیگر ریونیو میٹرزاور عوام کے دیگر مشکلات کے حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہری ایک انقلابی قدم ہے، جس کے تحت ضلع بھر میں آج ضلع میں چاروں تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں،ریونیو سے متعلق عوامی مسائل سنے اور انکے حل کے لئے احکامات دیے۔اس موقع پر مختلف لوگوں کی جانب سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کا اندراج،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فلفور حل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر

ز،تتحصیلدار،سب رجسٹرار،قانونگو،پٹواری،عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر اور گرداورموجود تھے جنہوں نے شہریوں کے مسائل کو فل فلور حل کرنے کے لئے کام کیا۔

رپورٹ:چوہدری عابد جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You