ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختراور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ضلع
میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ صحت و تعیم سمیت،پبلک ہیلتھ، سپورٹس، اثارقدیمہ،بلڈنگ اور دیگر پراجیکٹس پر کا م تیزی سے جاری ہے۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے، انہوں نے تمام افسران کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے اس موقع پر اے ڈی پی سکیموں، ایس اے پی، پبلک ہیلتھ، ہائی ویز سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اور تمام ضلعی سربراہان کو معیار کے مطابق بروقت کام مکمل کرنے کا کہا۔
ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں محکمہ صحت،ایجوکیشن، ہائز ایجوکیشن،محکمہ جنگلات، سپورٹس،اثار قدیمہ،پبلک ہیلتھ، ہائی ویز، بلڈنگ سمیت دیگر اداروں کے ترقیاتی کاموں بارے ہدایات دیں ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22،پبلک ہیلتھ کی 12،اریگیشن کی 2، سمال ڈیم کی 1،ٹورازم کی 1، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی تین سکیم شامل ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی فنانس ربنواز منہاس،ڈی ڈی دولپمنٹ اشتیاق احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ایف او،سی او ایم سی جہلم،
ایکسینز سمیت مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔