ڈومیلی کے علاقے پدھری اور گردونواح میں مہنگاٸی کا جن بےقابو،انتظامیہ غاٸب
ضرورت اشیإ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی،مرغ گوشت4سواورچینی 110روپے تک فروخت ہونے لگی
ڈومیلی: ڈومیلی کے علاقے پدھری اور گردونواح میں مہنگاٸی کا جن بےقابو،انتظامیہ غاٸب ضرورت اشیإ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی،مرغ گوشت4سواورچینی 110روپے تک فروخت ہونے لگی.تفصيلات کیمطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے علاقے پدھری اور گردونواح میں مہنگاٸی کا جن بے قابو ہوگیا،پراٸس کنٹرول کمیٹیاں علاقے سے بلکل غاٸب دیکھاٸی دیتے ہیں،علاقے کی غریب عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے،پدھری،لبانہ ہیل،جوڑچوک سمیت دیگر علاقوں میں ضرورت اشیإ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،انتظامیہ ریٹ لسٹ کو عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،ریٹ لسٹ پر مرغ گوشت 320روپےہے لیکن مارکیٹ 380 سے 400روپے تک فروخت کیاجارہاہے،جبکہ مٹر 60روپے،ٹماٹر 80روپے،آلو60روپے کلو بیچے جارہے ہیں،اسکے علاوہ انڈے 210روپے درجن،چینی 110روپے فروخت کی جارہی ہے،اس مہنگاٸی سے علاقے کی غریب عوام بھی تنگ آچکی ہے،ٹاٸیگرفورس کیجانب سے بھی شکایات انتظامیہ تک پہنچنے کے باوجود بھی انتظامیہ خاموش دیکھاٸی دیتی ہے،علاقے کی عوام نے ڈی سی جہلم راٶ پرویز اختر ،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید اور ناٸب تحصیلدار محمد شبیر سے اپیل کی ہےکہ شہر کیساتھ ساتھ دور دراز پسماندہ علاقوں کی غریب عوام پر بھی نظرکی جاۓ ۔ہم کو زندہ زبح کیاجارہاہے۔نوٹس لیکر اور منافع خوروں کیخلاف کارواٸی کی جاۓ اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرایا جاۓ تاکہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔
ڈومیلی:(محمدنبیل حسن+مشرف کیانی )