
ڈومیلی۔ڈی پی او جھلم شاکر حسین داوڑ اور ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل سید اقبال حسین کاظمی کی خصوصی ھدایات پر ایس ایچ او تھانہ
ڈومیلی چوھدری ناصر حسین و عملہ کا بھرپور ایکشن۔
عادی مجرم منشیات فروش رنگے ھاتھوں گرفتار۔
مخبر خاص کی اطلاع پر ریڈ کرتے ھوۓ ملزم اکمل حسین ولد محمد ظہور قوم اعوان ساکن ڈھوک امریلہ تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال سے اعلی کوالٹی چرس(گردہ)برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف انسداد منشیات کی دفعہ نائن بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دریں اثناء مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ڈومیلی نے فورا ایکشن لیتے ھوۓ کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 3 دوکانداروں کیخلاف بھی مقدمات درج کر لئیے ھیں۔
جملہ ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا چکی ھے۔
تھانہ ڈومیلی کی سماج دشمن عناصر کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر زیر زمین چلے جانے پر مجبور ھو چکے ھیں۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب