اہم خبریںسوہاوہ

ڈومیلی: ضمیر احمد کانسٹیبل جہلم پولیس تعینات تھانہ ڈومیلی مدت ملازمت مکمل ھونے پر ریٹائرڈ

ڈومیلی : ماتحت پروری کی اعلی مثال۔
راجہ ضمیر احمد کانسٹیبل جھلم پولیس تعینات تھانہ ڈومیلی مدت ملازمت مکمل ھونے پر ریٹائرڈ ھو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سب انسپکٹر چوھدری ناصر محمود اور عملہ تھانہ ڈومیلی کی طرف سے فقید المثال طریقے سے پہلے ایک شاندار الوداعی پارٹی کا بھرپور اھتمام کیا گیا۔پرتکلف ضیافت اور ٹی پارٹی کیبعد ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوھدری ناصر،محرر تھانہ ڈومیلی چوھدری ستار جٹ،نائب محرر راجہ نوید اورتمام عملہ الوداع کرنے سڑک تک آۓ۔
اپنی سروس کی آخری ملاقات کرتے ھوۓ راجہ ضمیر کانسٹیبل اور تمام ملازمین شدت جذبات سے آبدیدہ ھو گئے۔
ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوھدری ناصر نے سرکاری گاڑی کے ڈرائیور کو حکم دیا کہ اپنی زندگی کے قیمتی ایام محکمہ پولیس اور عوام کے نام کرنے والے کانسٹیبل راجہ ضمیر کو ان کے گاؤں کھوکھر اگر خان یونین کونسل دھنیالہ تحصیل دینہ جا کر سرکاری اعزاز اور پروٹوکول کیساتھ الوداع کیا جاۓ۔جس پر ڈرائیور تھانہ ڈومیلی راجہ طارق دیگر عملے کیساتھ سرکاری گاڑی میں اپنے ساتھی کانسٹیبل راجہ ضمیر کو پورے ادب و احترام اور سرکاری پروٹوکول کیساتھ ان کے گھر چھوڑ کر آۓ۔

اور ان کے لئیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بی بی سی اردو بیورو چیف پنجاب۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You