اہم خبریںسوہاوہ

ڈومیلی رکشہ ڈراٸیوروں کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

ڈومیلی رکشہ ڈراٸیوروں کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

انتظامیہ ہم سے پرچی بھی وصول کرتی ہے لیکن رکشوں کیلیے کوٸی اسٹینڈ موجود نہیں۔اسٹینڈ کیلیے جگہ مختص کی جاۓ۔ڈراٸیورز

ڈومیلی: ڈومیلی رکشہ ڈراٸیوروں کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج انتظامیہ ہم سے پرچی بھی وصول کرتی ہے لیکن رکشوں کیلیے کوٸی اسٹینڈ موجود نہیں۔اسٹینڈ کیلیے جگہ مختص کی جاۓ۔ڈراٸیورزتفصيلات کیمطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں رکشہ ڈراٸیوروں نے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا،رکشہ ڈراٸیورز یونین کے صدر نے کہا ڈومیلی میں تقریبا 50کے قریب رکشے ہیں،تمام رکشہ ڈراٸیوروں سے انتظامیہ پرچی وصول کرتی ہے لیکن انکو کوٸی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی،رکشے کرنے کیلیے اسٹینڈ ہی موجود نہیں،یہ جس جگہ رکشے کھڑے کرتے ہیں وہاں سے کھبی دوکانداروں کبھی بس ڈراٸیوریا پولیس والے دوسری جگہ منتقل کرنے کا بولتے ہیں بہت تنگ کیاجاتاہے،جب ہم پرچی بھی پوری دیتے ہیں تو سہولیات بھی فراہم کی جاٸیں ۔ہمارا ڈی سی جہلم راٶ پرویز اختر،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھیوں رکشہ ڈراٸیوروں کو رکشے کھڑے کرنے کیلیے کوٸی جگہ مختص کی جاۓ جہاں ہم رکشے کھڑے کرسکیں ۔اور کوٸی بندہ تنگ نہ کرے،ہم ان دوکانداروں اور بس ڈراٸیوروں کی باتیں سن سن کر تنگ آچکے ہیں۔

ڈومیلی:(مشرف کیانی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You