اہم خبریںپنجاب

ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے درخواست میں نوشین افتخار اور دیگر کو فریق بنایا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا، ای سی پی کا فیصلہ آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دے کر نتائج کے اعلان کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکش کرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب شفاف انداز میں نہیں ہوئے، خوف و ہراس پھیلایا گیا، لا اینڈ آرڈر بھی ٹھیک نہ تھا، این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب 18 مارچ کو ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You