جہلم۔ (راجہ فیصل کیانی ) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ ۔
مظہر حسین ایس آئی تھانہ لِلہ جہلم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 181/19بجرم 392ت پ تھانہ لِلہ ملزم آفتاب حیدر ولد غلام حیدر سکنہ لِلہ گج تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم بروقت گرفتاری پسٹل 30بور اور3روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ۔ٖفیاض احمد اے ایس آئی تھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم ارسلان اختر ولد پرویز اختر سکنہ نکودر منگلا ضلع جہلم سے پسٹل 30بوربرآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا