ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم گزرتی میں آج مزید 14 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 117 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کرونا وائرس کے 43 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 75772 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1951 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
آج مزید 11 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب تک کل 1773 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت کل کرونا وائرس سے 50 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 15594 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 470 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 09 اموات ہوئی ہیں۔
جہلم میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
اب تک 1943 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 4880 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم
رپورٹ:احمد رضا جہلم