اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اس وقت جہلم میں 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 21869 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 505 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 489 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 350 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *کالجز* کے 1475 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1394 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 78 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *سکولز* کے 14518 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 11775 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2743 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

*ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم*

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You