اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 26 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
اس وقت کرونا وائرس کے 5 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 28711 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 534 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 499 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 520 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *کالجز* کے 1820 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 3 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1666 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 150 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ

سکولز:
کے 19270 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 6 ٹیچرز صاحبان اور 3 طالبعلم کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 17036 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2225 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

نوٹ
اب تک کل 13 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 6 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 7 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You