ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 12593 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 493 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اب تک 479 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 519 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔
اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 540 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 497 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 42 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 5085 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 4327 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 758 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
*ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم*