اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 17 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 17 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 125 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس وقت کرونا وائرس کے 16 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 36154 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 760 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 621 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اب تک کرونا وائرس سے 12 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 28 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے تمام یونین کونسلز میں کرونا وائرس سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں تمام مساجد میں کرونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You