اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 15 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 15 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 73 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

اس وقت کرونا وائرس کے 8 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 33190 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 624 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 537 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اب تک کرونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 254 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *سکولز اور کالجز* کے 26066 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 42 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

نوٹ
اب تک کل 32 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 27 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 5 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You