ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 12590 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 490 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
کل تک 477 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں
آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 478 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
جبکہ 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔
محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 461 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں جن کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 3985 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے۔
*ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم*