ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 106 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کرونا وائرس کے 19 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 38257 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 859 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
آج مزید 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں
اب تک کل 730 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے۔
اس وقت کل کرونا وائرس سے 13 اموات ہوئی ہیں۔
*کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم ستمبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 31862 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 377 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 4 اموات ہوئی ہیں۔*
جہلم میں اب تک 28 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم