ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 19164 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 503 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
کل تک 487 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 488 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں
اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 225 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔
اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *کالجز* کے 1425 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1317 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 105 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *سکولز* کے 12526 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 10701 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 1825 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
*ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم*