BBC Urdu TV

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی نگرانی میں آج مورخہ 2022_01_03 کو پولیس لائنز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل بھی موجود تھے۔ جنرل پریڈ میں ضلع پولیس کے افسران و ملازمان ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں شامل افسران و ملازمان کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا۔اس کے بعد مارچ پاسٹ آؤٹ ہوا اور پولیس کے دستوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو سلامی پیش کی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version