اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جہلم پولیس کی کاروائیاں،شراب اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈائون جاری ۔ایس آئی عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نی سرقہ بالجر کے زیرتفتیش مقدمہ کے ملزم احسن رضا عرف احسان علی رضا عرف گلو ولد ابرار حسین سکنہ ڈنڈوت کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ روند زبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی عمران حسین انچارج پولیس چوکی کینٹ نے دوران گشت ملزم ندیم حسین ولد عابد حسین سکنہ راٹھیاں کشمیر کالونی جہلم سی 44بور رائفل معہ روندز اور 60لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ۔اے ایس آئی محمد ساجد تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزمان 1۔نبیل احمد ولد شکیل احمد سکنہ ٹاہلیاوالہ جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد2۔ملزم قاسم حسین ولد خادم حسین سکنہ چک دولت جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس کے سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر نے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب سکنہ کالاگجراں سے پسٹل تیس بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،جبکہ تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کیٹگری بی کے مفرور اشتہاری محمد یعقوب سکنہ پنڈدادنخان کو گرفتار کرلیا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You