جہلم۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ۔
اے ایس آئی محمد ارشاد تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم ارسلان سکنہ جہلم جو اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا کہ قبضہ سے پسٹل 30بور معہ 2ضرب روند اور 2عدد خول چلیدہ پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ اے ایس آئی شاہد امجد تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم عدنان رشید عرف چاند ولد عبدالرشید سکنہ پڑی درویزہ سوہاوہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔