اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کا تبادلہ جبکہ رانا عمر فاروق نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم لگا دیئے گئے

جہلم۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کا تبادلہ سی ٹی او کردیاگیا جبکہ رانا عمر فاروق نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم لگا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد جو کہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور انہوں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جس طرح جہلم میں کرائم کا خاتمہ کیا آج ان کے تبادلے پر جہلم کے لوگ ناصرف سوگوار ہیں بلکہ ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دعائیں دے رہے ہیں آج (18فروری2020)پولیس لائن جہلم میں نئے آنیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق اور کیپٹن سید حماد عابد میں تبدیلی کمانڈ کی ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک ،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ سرور کے علاوہ ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،ثبرینہ جاوید،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان ،چوہدری شہباز حسین ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان کے علاوہ اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ پولیس فورس کے افسران اور اہلکاران شریک ہو کر اس تبدیلی کمانڈ کے عمل کو دیکھیں گے بلاشبہ یہ تقریب ضلع جہلم میں پہلی دفعہ منعقد ہورہی ہے جبکہ تبدیل ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کو دعاؤں سے رخصت کرنے کے ساتھ ساتھ آنیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کو خوش آمدید کہا جائیگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You